مائیکروسوفٹ نے منگل کو نئے لومیا اسمارٹ فونز، نیو سرفیس پرو ٹیبلٹ اور فٹنس ٹریکر گھڑی اور پرانی گھڑی کا اپڈیٹ ورژن متعارف کرادیا جو مائیکروسوفٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10کیلئے بھی استعمال کی جاسکے گی۔ مائیکرو سوفٹ کے نئے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کے اجراء کا مقصد ونڈوز 10کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کرنا ہے۔ مائیکروسافٹ کے لومیا950 اور لومیا 950ایکس ایل کی ابتدائی قیمت 549ڈالر اور 649ڈالر رکھی گئی
ہے جو نومبر سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ دسمبر میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے لومیا 550کی قیمت 139ڈالر رکھی گئی ہے۔ نیا ٹیبلٹ نیو سرفیس پرو 4 ٹیبلٹ پرانے ورژن پرو 3سے سائز میں بڑا اور دُبلہ ہے جس کی ریم 16جی بی اور میموری ون ٹیرابائٹ ہے جسے دو ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسوفٹ کی فٹنس ٹریکر گھڑی مائیکرو سوفٹ بینڈ ٹو کی قیمت 249ڈالر ہےجو 30اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔